Official Web

چھٹی چین- عرب ممالک ایکسپو کے شاندار نتائج

 چھٹی چین – عرب  ممالک ایکسپو کے نتائج  پیش کرنے  کے لیے پریس کانفرنس شہر اینگ چھوان  میں منعقد ہوئی ۔

 بتایا گیا ہے کہ اس ایکسپو  نے  اقتصادی اور تجارتی تعاون کو اہمیت دیتے ہوئے  سرمایہ کاری، تجارت ، توانائی، زراعت اور دیگر روایتی شعبوں میں تعاون میں بہت بہتری آئی ہے، جبکہ سبز اور کم کاربن، ڈیجیٹل معیشت، طبی اور صحت  جیسے  تعاون کے  نئے شعبوں میں توسیع  دی گئی ہے ۔ اس کے نتیجے میں گل 403 تعاون کے نتائج  سامنے  آئے ہیں اور  سرمایہ کاری اور تجارت  کی  متوقع  مالیت 170.97 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے۔

 ایکسپو نے  "چین-عرب اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ترقیاتی عمل پر 2022 کی سالانہ رپورٹ” اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلی معیار کی مشترکہ تعمیر کے تحت چین-عرب اقتصادی اور تجارتی تعاون پر رپورٹ” جاری کیں  اور 36 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔