Official Web

بھارتی سکیورٹی فورسز میں خودکشیوں کا بڑھتا رجحان ، اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری

بھارتی سکیورٹی فورسز میں اہلکاروں کے خودکشیوں کے اعداد و شمار پر رپورٹ جاری ہو گئی دوسرے ممالک کے خلاف پروپیگنڈے کرنے اور طاقت کے نشے میں چُور مودی سرکار اپنے سکیورٹی اہلکاروں کی مشکلات سے بے پرواہ ہے۔

بھارتی سکیورٹی فورسز میں خودکشیوں کا رجحان بڑھنے کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے 2011 سے 2023 تک کل ایک ہزار 5 سو 32 اہلکاروں کی خودکشیاں رپورٹ ہو چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہوکر خودکشیاں کرنی لگیں، 2011 سے 2023 تک 1532 خودکشیوں کے کیسز سامنے آئے جبکہ پچھلے 5 سال میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے 53,336 اہلکاروں نے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ دی۔

اس کے علاوہ خواتین کو ہراساں کرنے پر بھی خودکشیوں کے کیسز سامنے آئے۔

رپورٹ کے مطابق خودکشیوں کی اہم وجوہات میں سے ایک سپاہیوں کی افسروں کے مقابلے میں انتہائی کم تنخواہ اور سہولیات کا فقدان ہے۔

%d bloggers like this: