Official Web

چین- امریکہ اقتصادی ورکنگ گروپ کا قیام

چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان بالی اجلاس میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے، چین کے نائب وزیر اعظم اور چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات  کے چینی رہنما حہ  لی فنگ اور امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ییلن کے اتفاق رائے کی روشنی میں  چین اور امریکہ  نے ایک اقتصادی ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا۔جس میں "اکنامک ورکنگ گروپ” اور "فنانشل ورکنگ گروپ” شامل ہیں۔

"اکنامک ورکنگ گروپ” کی قیادت چین اور امریکہ  کی وزارت  خزانہ کے نائب وزارتی سطح کے اہلکار کرتے ہیں، اور "فنانشل ورکنگ گروپ” کی قیادت پیپلز بینک آف چائنا اور    امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزارتی سطح کے اہلکار کرتے ہیں۔  دونوں ورکنگ گروپ اقتصادی اور مالیاتی شعبوں سے متعلق امور پر مواصلات اور تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً ملاقاتیں کریں گے۔