Official Web

پنجاب حکومت نے اپنے شہروں کے دو چینی شہروں سے ’سسٹرہوڈ‘ معاہدے کرلیے

پنجاب حکومت اور چین کے صوبے ننشیا کے درمیان باہمی تعلقات کے استحکام اور فروغ سے متعلق دو معاہدے طے پا گئے۔

معاہدوں کے تحت ساہیوال کو چین کے شہر ووژونگ اور بہاول پور کو زونگ وئی کا سسٹر سٹی قراردیا گیا ہے۔

معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں اسے پاک چین تعلقات کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین کے صوبے ننشیا میں صوبہ پنجاب کے تیسرے فرینڈشپ سٹیز فورم پر افتتاحی تقریر کرنا اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدے عالمی منظرنامے پر انتہائی اہمیت کے حامل بین الاقوامی تعلق کی شاندار مثال کی حیثیت رکھنے والے پاکستان اور چین دوستی اور دونوں ممالک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ان معاہدوں کے ذریعے تعلقات عامہ میں پاک چین دوستی اور پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان معاہدوں  سے عالمی سطح پر ثقافتی، معاشی میدان میں ہماری انفرادیت اور قیام امن کیلئے ہماری کوششوں،  عزم اور بھرپور کردار کا اظہار ہوتا ہے۔

%d bloggers like this: