Official Web

آذر بائیجان سے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز، پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

آذر بائیجان سے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز ہوگیا جس کے بعد پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی۔ 

باکو سے پہلی پرواز J25047 نے رات 11 بجکر 36 منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق آذربائیجان ائیر لائن کی افتتاحی پرواز میں باکو سے 15 مسافر لاہور پہنچے۔

نگران وزیر ہوا بازی اور آذربائیجان کے سفیر نے افتتاحی پرواز کو خوش آمدید کہا جب کہ آذربائیجان کی افتتاحی پرواز کو لاہور ائیرپورٹ پر واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔

آذربائیجان ائیر لائن کی ہفتہ وار 2 پروازیں باکو سے لاہور کے درمیان چلائی جائیں گی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق آذربائیجان ائیر لائن کی لاہور سے باکو کے لیے پہلی پرواز رات 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوئی جس میں لاہور سے 80 مسافر واپسی کی پرواز J25048 سے باکو روانہ ہوئے۔

%d bloggers like this: