Official Web

فلپائن فرضی معلومات کی بنیاد پر سیاسی تماشہ نہ کرے ، چینی وزارت خارجہ

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے   بحیرہ جنوبی چین میں کورل ریف سے متعلق فلپائن کی حکومت کے بیان پر 21 ستمبر  کو یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم فلپائن پر زور دیتے ہیں کہ  وہ فرضی معلومات  کی بنیاد پر سیاسی تماشہ  نہ  کرے ۔

 ماؤ نینگ نے کہا کہ اگر فلپائن واقعی بحیرہ جنوبی چین میں حیاتیاتی ماحول کا خیال رکھتا ہے تو اسے رن آئی ریف میں غیر قانونی طور پر گرائونڈیڈ جنگی جہاز کو جلد از جلد ہٹا دینا چاہئے اور سمندر میں آلودہ پانی کا اخراج بند کرنا چاہئےتاکہ جنگی جہاز کو مسلسل زنگ لگنے سے روکا جا سکے اور سمندر کو  مزید   نقصان سے بچایا جا سکے ۔

%d bloggers like this: