ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی میگا تھرلر ایکشن فلم ’جوان‘ نے ہندی سینما میں 500 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کی فلم عالمی سطح پر جلد ایک ہزار کروڑ کا مجموعی بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔
500 کروڑ کے ساتھ بالی وڈ کنگ کی فلم انڈین باکس آفس پر چھٹے نمبر پر موجود ہے اور اسے یہ سنگ میل حاصل کرنے میں صرف دو ہفتے کا عرصہ لگا۔
’جوان‘ نے پہلے دن انڈین سینما میں 75 کروڑ کا بزنس کیا تھا جبکہ پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کرنے کا پہلا نمبر ’آر آر آر‘ کے پاس ہے جس نے 134 کروڑ کمائے تھے۔
’آر آر آر‘ نے ایک ہفتے میں 477 کروڑ کا بزنس حاصل کیا جبکہ ’جوان‘ کا ایک ہفتے کا بزنس 206 کروڑ تک پہنچا ہے۔
انڈین باکس آفس میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’باہوبلی2‘ ہے جو 1031 کروڑ کے ساتھ سرفہرست ہے۔