Official Web

غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عدالت طلب

 اسلام آباد: غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا سمن جاری کردیا گیا۔

سول جج قدرت اللہ نے طلبی کا سمن جاری کردیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

Raja Perveez ashraf rental power case summon

 

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی روبکار سپریٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیجنے کی ہدایت کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر دلائل بھی طلب کرلیے ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کا کیس درج ہے۔

%d bloggers like this: