Official Web

انسانی حقوق کونسل میں خصوصی خواتین کے حقوق ومفادات کے لیے چین ، 80 سے زائد ممالک کی مشترکہ آواز

جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کی مستقل مندوب چھن شو نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54 ویں اجلاس میں 80 سے زائد ممالک کی جانب سے "خصوصی  خواتین اور سماجی شمولیت” کے موضوع پرتقریر کی۔

تقریر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ سماجی شمولیت اور ترقی کو فروغ دینا خصوصی خواتین کو فائدہ پہنچانے اور ان کی مساوی بقا اور ترقی میں کردار ادا کرنے کا ایک اہم طریقہ ہے۔ معاشی، سماجی اور ثقافتی امور میں ان خواتین کی شرکت کو بڑھانا ضروری ہے تاکہ وہ 2030 کے جامع انسانی ترقی اور پائیدار ترقیاتی  ایجنڈے کے نفاذ میں حصہ دار اور  شراکت دار بن کر اس سے مستفید ہوسکیں۔

 مشترکہ تقریر میں تین نکات پیش کیے گئے جس میں پہلا نکتہ سماجی شمولیت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا  ۔   بیجنگ اعلامیے اور پلیٹ فارم فار ایکشن کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے اور خصوصی خواتین کے خلاف تعصب اور امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے۔ دوسرا ،سماجی شمولیت کی پالیسیوں کی وکالت کی جائے۔ عمر رسیدہ خواتین   کے لیے مکمل  دیکھ بھال کی مزید فراہمی کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ ان کے بقا  کے حق کو مستقل طور پر یقینی بنایا جا سکے۔تیسرا ،سماجی شمولیت کو آگے بڑھایا جائے، رکاوٹوں سے پاک سہولیات کو فروغ دیا جائے، اسے زیادہ منظم، قابل رسائی اور جامع بنایا جائے۔