Official Web

انسانی حقوق کونسل میں خصوصی افراد کی فلاح بہبود کے سلسلے میں چین کی تاریخی کامیابیوں کا تعارف

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54 ویں اجلاس میں  انسانی حقوق کے امور پر ایک عام بحث کا انعقاد کیا گیا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب سفیر چھن شو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خصوصی  افراد کی  فلاح و بہبود میں چین کی تاریخی کامیابیوں  پر روشنی ڈالی۔

چھن شو نےبتایا کہ حالیہ دنوں بیجنگ میں چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کی آٹھویں قومی کانگریس کا انعقاد ہوا تھا  جس میں خصوصی افراد کے لیے سماجی تحفظ  اور نگہداشت کی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے  نیز ان افراد کی فلاح بہبود  کو فروغ دینے کے لیے متعلقہ اقدامات پیش کیے گئے ۔  اس دوران  ملک میں  بہترین دیکھ بھال کے لیے مساوی سلوک ، بہترین مدد کے طور پر خود انحصاری کو فروغ دینے، ظاہری اور پوشیدہ رکاوٹوں اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے، پورے معاشرے کے لیے ایک   دوستانہ ماحول  تشکیل دینے اور خصوصی افراد کے لیے بہتر طرز زندگی  فراہم کرنے کی تاکید کی گئی۔

چھن شو نے مزید  کہا کہ اس سال انسانی حقوق کے عالمی منشور کی منظوری کی 75 ویں جب کہ  ویانا اعلامیےاور ایکشن پروگرام کو اپنانے کی 30 ویں سالگرہ ہے۔ چین تمام  فریقین کے ساتھ مل کر خصوصی  افراد کے حقوق سمیت تمام انسانی حقوق کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور ان کا تحفظ کرنے کا خواہاں ہے۔

%d bloggers like this: