Official Web

سراج الحق نے مہنگائی کم نہ کرنے کی صورت میں اسلام آباد کا رخ کرنے کی دھمکی دیدی

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی کم نہ کی گئی تو اسلام آباد جائیں گے، قوم تحریک کا حصہ بنے توبجلی، پیٹرول کی قیمتیں واپس لینے پر مجبور کر دیں گے۔

گورنر ہاؤس پشاور کے سامنے مہنگائی کے خلاف دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ معاشی دہشتگردوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، سستی بجلی بن سکتی ہے لیکن کمیشن کے لیے مہنگی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے پنجاب کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگ جاگیں گے تو بات بنے گی،  آج پنجاب کے گورنر ہاؤس کے سامنے بیٹھیں گے جب کہ سندھ اوربلوچستان بھی جا ئیں گے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم نہ کی گئی تو اسلام آباد جائیں گے، قوم تحریک کا حصہ بنے توبجلی، پیٹرول کی قیمتیں واپس لینے پر مجبورکر دیں گے۔

%d bloggers like this: