Official Web

مریم نواز برطانیہ روانہ ہو گئیں، شہباز شریف بھی ایئرپورٹ پہنچ گئے

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نجی ایئر لائن کے ذریعے برطانیہ روانہ ہو گئی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے وہ براستہ دبئی برطانیہ روانہ ہوئی ہیں، مریم نواز کے ساتھ ان کی چھوٹی بیٹی بھی لندن روانہ ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز برطانیہ میں ایک ہفتے تک قیام کر سکتی ہیں، لندن پہنچنے کے بعد مریم نواز پارٹی قائد اور اپنے والد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی لندن روانگی کیلئے ایئرپورٹ پہنچ گئے جہاں سے وہ قطر ایئرویز کی پرواز سے بذریعہ قطر لندن جائیں گے، پارٹی قائد کیساتھ مشاورت میں انتخابی حکمت عملی، نواز شریف کی واپسی اور قانونی معاملات زیر غور آئیں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز ایک ماہ لندن میں قیام کے بعد واپس آئے تھے، لندن میں قیام کے دوران شہبازشریف نے نوازشریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کیا تھا۔

 

%d bloggers like this: