Official Web

چین اور روس کے درمیان سٹریٹیجک سکیورٹی مشاورت کا 18 واں دور

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے ماسکو میں روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نکولائی پیٹروشیف کے ساتھ چین-روس سٹریٹیجک سکیورٹی مشاورت کے 18 ویں دور کی مشترکہ صدارت کی۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹیجک تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 وانگ ای نے کہا کہ چین -روس سٹریٹیجک سکیورٹی مشاورتی میکانزم کے قیام کے بعد سے دونوں فریقوں نے قریبی رابطے اور خوشگوار بات چیت کو برقرار رکھا ہے، مشترکہ مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کیا ہے ، عالمی سٹریٹیجک  استحکام اور سلگتے ہوئے علاقائی  مسائل کے حل میں دانشمند انہ کردار ادا کیا ہے۔

پیٹروشیف نے کہا کہ بین الاقوامی سلامتی کی صورتحال میں تیزی سے ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر ، روس اور چین بیرونی اثر و رسوخ اور مداخلت کے تابع نہیں ہیں ، آزادی اور حقِ خود ارادیت کی پاسداری کرتے ہیں  اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بناتے ہیں۔ دونوں ممالک ،شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس میکانزم جیسے کثیر الجہت فریم ورک کے تحت تعاون کو مضبوط بنانا جاری رکھیں گے۔

%d bloggers like this: