Official Web

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے اعلیٰ عہدہ دار کا دورہ کیوبا

کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی دعوت پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے انضباط کے سیکریٹری لی شی نے 16 سے 18 ستمبر تک کیوبا کا سرکاری خیر سگالی دورہ کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکریٹری اور جمہوریہ کیوبا کے صدر ڈیاز کینیل سے ملاقات کے موقع پر لی شی نے کہا کہ چین ، کیوبا کے ساتھ مل کر دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، پارٹی اور ریاستی حکمرانی میں تجربات کے تفصیلی تبادلے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔دونوں فریق ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے جڑے مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرنا اور اپنی اپنی جماعتوں کی تعمیر و ترقی اور سوشلزم کے نصب العین کو فروغ دینا جاری رکھیں گے۔ چین ، کیوبا کے ساتھ مل کر گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو،گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹو کے نفاذ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرےکی تشکیل کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

ڈیاز کینیل نے کہا کہ چین ، "گلوبل ساؤتھ” ممالک کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا مؤثر طریقے سے تحفظ کرتا ہے۔ کیوبا ، اپنی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین کی مدد کا شکریہ ادا کرتا ہے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ قریبی دوستانہ تبادلوں اور عملی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ کیوبا یکطرفہ ناکہ بندی اور پابندیوں کے خلاف کیوبا کے عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے چین کی مضبوط حمایت پر چین کا شکرگزار ہے اور شی جن پھنگ کی طرف سے تجویز کردہ گلوبل انیشی ایٹوز کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

کیوبا کے انقلابی رہنما راؤل کاسترو سے ملاقات کے موقع پر لی شی نے کہا کہ کامریڈ راؤل چینی پارٹی اور عوام کے قریبی دوست ہیں اور انہوں نے دونوں جماعتوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

کیوبا کے دورے کے دوران لی شی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے انضباطی امور اور انسداد بدعنوانی کے کام کو بھی متعارف کروایا ۔

%d bloggers like this: