یشین گیمز ٹارچ ریلے ،چھو چو شہر کے بعداپنے آخری مرحلے کے لیے بیس ستمبر کو واپس ہانگ چو پہنچ گئی ۔
ہانگ چو میں 11.4 کلومیٹر طویل ٹارچ ریلے،دریائے چھین ٹانگ کو عبور کرکے ، انٹرنیٹ آف تھنگز ٹاؤن، ہانگ چو انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر اور ہانگ چو اولمپک اسپورٹس سینٹر جیسے علامتی لینڈ مارکس سے گزرتے ہوئے ، ہانگ چو کی جدت طرازی اور طرزِ زندگی کی مکمل عکاسی کرے گی۔
ٹارچ ریلے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 200 مشعل بردار حصہ لے رہے ہیں ، اس ٹارچ ریلے کی پہلی مشعل بردار چھن یوفی ہیں، جو 2020 کے ٹوکیواولمپک میں خواتین کے بیڈمنٹن سنگلز کی چیمپئن تھیں۔