20ویں چائنا-آسیان ایکسپو اور چائنا-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کے لیے فورم کی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہا،جس میں ویسٹ نیو لینڈ-سی کوریڈور کی تعمیر اور آر سی ای پی خطے میں کاروباری اداروں کے تعاون کو مضبوط بنانے جیسے موضوعات پر سلسلہ وار نتائج حاصل ہوئے۔
ساتویں چین-آسیان لاجسٹک کوآپریشن فورم اور نیو لینڈ-سی کوریڈور کے لیے گوانگ شی پروموشن کانفرنس میں، گوانگ شی اور شیان شی کے کاروباری اداروں نے مغربی نیو لینڈ-سی کوریڈور ٹرین اور چین-یورپ مال بردار ریل گاڑی کو ملانے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا۔رواں سال جنوری سے اگست تک، نیو ویسٹ لینڈ-سی کوریڈور کے تحت کل 6,107 ریل گاڑیاں چلائی گئیں، جو کہ سال بہ سال 5فیصد کا اضافہ ہے۔
15 ویں چین-آسیان مالیاتی تعاون و ترقی کے رہنما فورم میں، سرحد پار مالیاتی خدمات کے ایک پلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا، جب کہ ایک اور سرگرمی میں چائنا-آسیان پراسیکیوشن انفارمیشن ایکسچینج سینٹر کا بھی آغاز کیا گیا۔