اسلام آباد: اسلام آباد سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج صہیب بلال کی عدالت میں ملزمان کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے۔
وکیل نعیم پنجوتھا نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتار اور شیخ رشید اغوا ہیں، صداقت علی عباسی کا بھی کوئی اتا پتا نہیں ہے۔
وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شیخ رشید کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے، بعدازاں عدالت نے دونوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔