Official Web

سانحہِ 18 ستمبر کی باونویں برسی ، چین کے کئی مقامات پر شہداء کی یاد میں سرگرمیاں

18 ستمبر 1931 کو  جاپانی عسکریت پسندوں نے چین کے خلاف 14 سالہ  جنگی جارحیت کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں چین کا زیادہ تر حصہ پامال کر دیا گیا اور 35 ملین سے زائد ہم وطن ہلاک یا زخمی ہوئے۔

حالیہ دنوں  جیلن، ہیلونگ جیانگ، ہیبی، گوئے چو اور دیگر مقامات پر اس تاریخ اور شہدا کو یاد کرنے کے لیے مختلف  سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

 16 ستمبر کو ،   شمال مشرقی چانگ چھون میں”918 کو مت بھولیں” کے عنوان سے منعقدہ  تقریب میں صوبہ جیلن کے ریٹائرڈ فوجیوں ، سرکاری کارکنوں اور نوجوان طلبا نے  شرکت کی۔ تمام شعبہ ہائے زندگی  کے نمائندوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف لڑنے اور  جاں بحق ہونے والے  قومی  شہداء کو پھولوں کے نذرانے  پیش کیے۔

 

%d bloggers like this: