Official Web

چین اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم کی ملاقات

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے  نان ننگ میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔

 لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال مارچ میں صدر شی جن پھنگ اور وزیرِ اعظم انور ابراہیم  کے درمیان    چین- ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل پر اتفاقِ رائے طے پایا تھا۔ چین، ملائیشیا کے ساتھ مل کر  نسل در نسل دوستی کی وراثت کو آگے بڑھانے  ،باہمی سیاسی اعتماد کے معیار کو بڑھانے، ترقیاتی سٹریٹیجی  ڈاکنگ کو مضبوط بنانے،  اعلیٰ معیار کے ساتھ "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر  ، "دو ممالک، دو پارکس”  اور ایسٹ کوسٹ ریلوے سمیت ، چین-ملائیشیا تعاون کے فلیگ شپ منصوبے پرعمل درآمد  کرنے کا خواہاں ہے۔ساتھ ہی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں،  ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو وسعت دینے اور عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو مزید تقویت دینے کی کوششیں بھی جاری رہیں گی تاکہ دوطرفہ تعاون کو مسلسل توسیع دیتے ہوئے اسے بہتر بنایا جائے، دونوں ممالک کے عوام بہتر انداز میں مستفید ہوں نیز  علاقائی استحکام اور خوشحالی میں بھی مزید خدمات سرانجام دی جائیں ۔

وزیرِ اعظم  انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا ،صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی انیشی ایٹیو، عالمی سکیورٹی انیشی ایٹیو اور عالمی تہذیبی انیشی ایٹیو  کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، تہذیبوں کے  مابین تبادلوں اور باہمی سیکھ کو مزید گہرا کرنے اور ایک مضبوط ملائیشیا-چین  تعلقات تشکیل دینے کا خواہش مند ہے۔

%d bloggers like this: