Official Web

20ویں چین-آسیان ایکسپو کا نان نینگ میں آغاز

20ویں چین-آسیان ایکسپو کا افتتاح چین کے صوبہ گوانگ شی کے شہر نان نینگ میں ہوا، جس میں 45 ممالک اور خطوں کی منفرد مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں ۔

 چینی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئی ٹینگ کے مطابق، تقریباً 2,000 کمپنیز  اس ایکسپو میں شرکت  کر رہی ہیں   اور یہ تعداد  گزشتہ ایکسپو کے مقابلے میں 18.2 فیصد زیادہ ہے۔ان کمپنیز میں  دنیا کی سر فہرست  500   اور  چین کی  سرفہرست 500  انٹرپرائزز شامل ہیں۔ ایکسپو کے دوران ای کامرس، ماحولیاتی تحفظ، بلیو اکانومی سمیت دیگر متعلقہ شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والے 19 اعلیٰ سطحی فورمز بھی منعقد کیے جائیں گے، اور چین اور آسیان ممالک کے درمیان پائیدار اور کم کاربن والے شعبوں میں ترقیاتی تعاون کو گہرا کیا جائے گا۔یہ نمائش 20 ستمبر تک جاری رہے گی ۔