Official Web

چین کے نائب صدر اقوام متحدہ کی ۷۸ ویں جنرل اسمبلی کی عام بحث اورمتعلقہ سرگرمیوں میں شرکت کریں گے

بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ترجمان ماو نینگ نے اعلان کیا کہ چین کے نائب صدر ہان جنگ ۱۸ سے ۲۳ ستمبر تک اقوام متحدہ کی ۷۸ ویں جنرل اسمبلی کی عام بحث میں شریک ہوں گے۔ اسی دوران نائب چینی صدر، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کی سمٹ ،”دی کلائمیٹ ایمبیشن سمٹ” اور چین کے زیر اہتمام عالمی ترقیاتی انیشٹیو سے حاصل ہونے والے نتائج کی نمائش سمیت اعلیٰ سطحی کانفرنسز میں شرکت کریں گے۔ وہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ۷۸ ویں جنرل اسمبلی کے سربراہ اور متعلقہ ممالک کے رہنماوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

%d bloggers like this: