چھیوشی میگزین کے 16 ستمبر کے شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے "تعلیم کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر کو ٹھوس انداز میں فروغ دینا”۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ایک مضبوط ملک کی تعمیر ہمہ جہت طریقے سے جدید سوشلسٹ طاقت کی تعمیر کی اسٹریٹجک بنیاد ہے، اعلی سطحی سائنسی اور تکنیکی خود انحصاری اور خود کو بہتر بنانے کے لئے ایک اہم مددگار، تمام لوگوں کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کا ایک مؤثر طریقہ اور چینی طرز کی جدیدیت کے ساتھ چینی قوم کی عظیم احیاکو جامع طور پر فروغ دینے کا ایک بنیادی منصوبہ ہے۔