
چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے 15 تاریخ کو ایک پریس کانفرنس منعقد کی ، اور قومی ادارہ برائے شماریات نے اگست 2023 میں قومی معیشت کے آپریشن کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اگست میں صنعتی پیداوار میں تیزی آئی، سازوسامان کی مینوفیکچرنگ کی صنعت کی ترقی کی شرح میں بہتری آئی، بڑی صنعتوں کی اضافی قدر میں 4.5 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.8 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے ، سروس کے شعبے نے نسبتاً تیزی سے ترقی کی، اور جدید سروسز میں اچھی ترقی ہوئی۔ مارکیٹ کی فروخت میں تیز بحالی ہوئی، سروس کی کھپت میں تیزی سے اضافہ ہوا، اور سماجی صارفین کی اشیاء کی مجموعی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 4.6 فیصد اضافہ ہوا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 2.1 فیصد زیادہ اضافہ ہے۔روزگار کی صورتحال عام طور پر مستحکم ہے ، شہری سروے سے پتہ چلا کہ بے روزگاری کی شرح پچھلے مہینے سے کم ہو کر 5.2فیصد رہی ۔