Official Web

اسٹیٹ بینک نے ایکس چینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک نے ایکس چینج کمپنی کے اجازت نامے کو معطل کر دیا۔

بینک دولت پاکستان نے میسرز رائل انٹرنیشنل ایکس چینج کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اجازت نامے کو اسٹیٹ بینک کے قواعد اور ضوابط کی خلاف ورزی پر تاحکم ثانی فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

 

مذکورہ ایکس چینج کمپنی کے صدر دفتر، برانچوں، فرنچائزز اور ادائیگی بوتھس کو معطلی کی مدت کے دوران کسی بھی قسم کی کاروباری سرگرمی انجام دینے سے روک دیا گیا ہے۔