Official Web

پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا، 10 پروازیں منسوخ، متعدد میں تاخیر

قومی ائیر لائن پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آسکا جس کے باعث آج بھی 10پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی 10 پروازوں کے شیڈول میں رد و بدل کیا گیا اور اور کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے تربت آنے اور جانے والی 2 پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ لاہور کے لیے اپ اینڈ ڈاؤن کی 2 پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303، کراچی سے اسلام آباد جانے اور واپس آنے کی پروازیں پی کے 368 اور 369، کراچی سے سکھر اور سکھر سے کراچی کی 2 پروازیں پی کے 336 اور پی کے 337، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 340 اور فیصل آباد سے کراچی کے لیے پی کے 341 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

 

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے اسلام آباد سے جدہ کے لیے پرواز پی کے 741 ساڑھے چار گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی جب کہ اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 601 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی کے 301 میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہوئی اور لاہور سے ریاض کے لیے پی کے 725 میں 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جب کہ اسلام آباد سے گلگت کے لیے پی کے 605 مقررہ وقت سے 50 منٹ پہلے رونہ کی جائے گی۔

اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے پرواز پی کے 325 ایک گھنٹہ 20 منٹ کی تاخیر کا شکار ہے، اسلام آباد سے تربت کی پرواز پی کے 509 میں ایک ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر ہو رہی ہے اور کراچی سے کوئٹہ کی پرواز پی کے 310 میں 2 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے لیے پرواز پی کے 300 میں ڈھائی گھنٹے کی جب کہ ملتان سے القسیم کی پرواز پی کے 168 اور دبئی کے لیے پی کے 221 کی روانگی میں 2،2، گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

ملتان سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 739 نے گزشتہ رات 12 بجے جدہ کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن ائیرپورٹ پر احرام باندھے عمرہ زائرین کو جدہ لے جانے کے لیے طیارہ دستیاب نہیں۔

%d bloggers like this: