Official Web

صدر مملکت کی تجویز پر ردعمل کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس آج طلب

اسلام آباد:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کی تجویز پر چیف الیکشن کمشنر نے اہم مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تاحال اجلاس کے وقت کا تعین نہیں کیا، اجلاس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تجویز پر قانونی بریفنگ اور ماہرین رائے دیں گے، اجلاس میں چاروں ممبران سمیت متعلقہ ونگز بھی شریک ہوں گے۔

مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی عام انتخابات کے حوالے سے تجویز پر ردعمل دیا جائے گا۔