Official Web

پیپلز پارٹی لاہور کو سیاسی مرکز بنانے کو تیار، آصف زرداری اور بلاول آج لاہور پہنچیں گے

لاہور:  پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور کو سیاسی مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو آج لاہور پہنچیں گے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مظفرگڑھ سے لاہور پہنچیں گے، پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل 14 ستمبر کو لاہور میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہو گا۔

اجلاس میں الیکشن 90 روز میں کروانے اور دیگر اہم فیصلے کیے جائیں گے، بلاول بھٹو زرداری تین، چار دن لاہور میں قیام کریں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی مختلف کارکنوں کے گھر تعزیت کیلئے بھی جائیں گے۔

%d bloggers like this: