
پیپلز بینک آف چائنا نے اگست کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کیے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اگست کے آخر میں "براڈ منی ایم 2 ” میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.6 فیصد اضافہ ہوا ، اور اگست میں سوشل فنانسنگ اور آر ایم بی قرضوں دونوں کے پیمانے میں سال بہ سال اضافہ ہوا ، جو توقع سے بہتر ہے۔
اگست میں سوشل فنانسنگ کے پیمانے میں اضافہ 3.12 ٹریلین یوآن رہا ،جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں 631.6 بلین یوآن کا اضافہ ہے۔ اگست میں ، آر ایم بی قرضوں میں 1.36 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا ، جس میں جولائی کے مقابلے میں 1 ٹریلین یوآن سے زائد کا اضافہ ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پالیسی اسپورٹ کی وجہ سے مارکیٹ توقعات اور مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔