Official Web

چین کےسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ترقیاتی انڈیکس میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار

چائنا ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے11 ستمبر  کو ترقیاتی انڈیکس جاری کیا۔انڈیکس کے مطابق گھریلو طلب میں اضافے ، ٹیکسوں اور فیسوں میں کمی، نجی کاروباری اداروں کے فروغ اور سرمائے کے بہاو  سمیت مستحکم معاشی ترقی کی  سلسلہ وار  پالیسیوں کی بدولت ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں اگست میں مسلسل تیسرے ماہ اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

 چائنا ایس ایم ای ڈیولپمنٹ انڈیکس کے ذیلی اشاریوں میں میکرو اکنامک پرسیپشن انڈیکس، جامع بزنس انڈیکس، مارکیٹ انڈیکس اور ان پٹ انڈیکس سبھی میں مسلسل تین ماہ سے اضافہ جاری ہے جبکہ سب انڈسٹری انڈیکس میں ٹرانسپورٹیشن انڈیکس میں مسلسل چار ماہ سے اضافہ جاری ہے۔ سماجی خدمات  اور ہوٹل و  کیٹرنگ کے اشاریوں  میں لگاتار دو ماہ سے اضافے کا رجحان برقرار ہے ۔