
23 واں چین بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری اور تجارت (سی آئی ایف آئی ٹی) آج چین کے صوبہ فوجیان کے شہر شیامین میں شروع ہوا۔ "کھلاپن اور انضمام اعلیٰ معیار کی ترقی کی رہنمائی” کے موضوع کے ساتھ، موجودہ میلہ عالمی ترقی کی خدمت کرنے والے ایک بین الاقوامی سرمایہ کاری عوامی پلیٹ فارم کی تعمیر کی کوشش کرےگا۔
دنیا میں سب سے زیادہ بااثر بین الاقوامی سرمایہ کاری ایونٹس میں سے ایک کے طور پر ، سی آئی ایف آئی ٹی میں اس سال نمائش میں کل 102 ممالک اورعلاقے شرکت کر رہے ہیں ، جن میں سربیا ، برازیل اور قطر کو مہمان ممالک کے طور پر مدعو کیا گیا ہے ، جو مہمان ممالک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی، اقوام متحدہ کی صنعتی ترقیاتی تنظیم، شنگھائی تعاون تنظیم اور اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم سمیت چودہ بین الاقوامی تنظیموں نے میلے کی متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لیا، فورمز منعقد کیے، رپورٹس جاری کیں یا تقاریر کیں، جو حالیہ برسوں میں بین الاقوامی تنظیموں کی سب سے بڑی شرکت ہے۔
120,000 مربع میٹر کے کل نمائشی علاقے کے ساتھ ، موجودہ میلے میں”2023 ورلڈ انویسٹمنٹ رپورٹ”، "چائنا فارن انویسٹمنٹ شماریاتی بلیٹن 2023” اور "چائنا دو طرفہ سرمایہ کاری رپورٹ 2023” کے چینی ایڈیشن جیسی مستند معلوماتی رپورٹس بھی جاری کی جائیں گی، جو بین الاقوامی دو طرفہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے پیشہ ورانہ حوالہ اور رہنمائی فراہم کریں گی۔