
بیجنگ وقت کے مطابق 5 ستمبر 2023 کی دو پہر ایک بج کر پچپن منٹ پر، چین کی وزارت قدرتی وسائل کے زیر اہتمام 13ویں آرکٹک اوقیانوس سائنسی تحقیقاتی ٹیم ،آئس بریکر "Xuelong 2” پر سوار ہو کر 90 ڈگری شمالی عرض البلد یعنی قطب شمالی پر پہنچی۔
یہ پہلی بار ہے کہ ایک چینی سائنسی تحقیقاتی جہاز قطب شمالی کے علاقے میں جامع تحقیقات کے لیے پہنچا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم اس سال 12 جولائی کو شنگھائی سے روانہ ہوئی اور توقع ہے کہ ستمبر کے آخر میں چین واپس آئے گی۔