Official Web

ورلڈکپ کیلئے آسٹریلین اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، حتمی اسکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی۔

آسٹریلین اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکیس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک اور گلین میکسویل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہو رہے ہیں، تمام کرکٹرز انڈیا کے خلاف سیریز میں بھی شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں۔

جارج بیلی کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور انڈیا کے خلاف 8 ون ڈے میچز ہیں، ٹورنامنٹ سے قبل کمبی نیشن کو بنانے کا موقع ہے۔

%d bloggers like this: