Official Web

انوشکا شرما کی کس بات نے متاثر کیا، ویرات کوہلی نے بتادیا

ممبئی: بھارت کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی انوشکا شرما کی صلاحیتوں سے متاثر ہوں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں اپنی انوشکا شرما سے بہت متاثر ہوں۔ صحیح بات پر ڈٹ جانا اور استقامت سے اس قائم رہنا چاہے کتنا ہی بڑا نقصان کیوں نہ ہو انوشکا کی وہ صلاحیت ہے جس مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔

ویرات کوہلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس ایک شخصیت سے میں ملنا چاہتا تھا اور میری ملاقات نہیں ہوسکی وہ مشہور گلوکار کشور کمار تھے۔ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی اور ان دونوں کی ایک بیٹی ہے