چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نےچار ستمبر کو اگست کے لئے چائنا ویئر ہاؤسنگ انڈیکس جاری کیا۔ اگست میں چین کا گودام انڈیکس 52 فیصد تھا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.2 فیصد پوائنٹس کم تھا، مگر اب بھی 50 فیصد سے اوپر ہے، جو لگاتار سات ماہ تک توسیع کی حد میں رہا ہے۔
اگست میں نیو آرڈرز انڈیکس 53.7 فیصد تھا جو جولائی کے مقابلے میں 1.2 فیصد زیادہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گودام کے کاروبار کی نئی طلب میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، اور کاروباری سرگرمیاں فعال رہی ہیں۔ اوسط انوینٹری ٹرن اوور انڈیکس 54.3 فیصد تھا، جو جولائی کے مقابلے میں 0.3 فیصد پوائنٹس زیادہ تھا، توسیع کی حد میں خوشحالی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اجناس کی گردش کی کارکردگی میں بہتری جاری ہے اور سپلائی چین کے اپ سٹریم اور ڈاؤن اسٹریم بلاروک ٹوک منسلک ہیں. مارکیٹ کے حالات کے لحاظ سے ، صارفین کے سامان کی طلب اچھی دکھائی دے رہی ہے اور صارفین کے سامان کی اسٹوریج ٹرن اوور کی کارکردگی بلک اجناس کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔