Official Web

واشُک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 حملہ آور ہلاک

کوئٹہ: واشُک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع واشُک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر کارروائی کے دوران 5 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی اور حملہ آوروں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوئے جب کہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے اور ساتھی حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقہ کی سرچنگ کا سلسلہ جاری ہے۔