
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی 30 اگست کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے اوران کے دورہ چین کے دوران فریقین چین-برطانیہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وانگ ون بین نے کہا کہ امید ہے کہ برطانیہ چین کے ساتھ مل کر باہمی احترام کے جذبے کی بنیاد پر گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے افہام و تفہیم میں اضافہ کرےگا اور چین برطانیہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دےگا۔