Official Web

چین کی اناج ایکچینج کانفرنس 2023کا اختتام

چائنا گرین ایکسچینج کانفرنس2023,   صوبہ حہ نان کے شہر جینگ زو میں اختتام پذیر ہوئی۔   اس کانفرنس  میں مجموعی طور پر15۔75 ملین ٹن   اناج اور  تیل سمیت 1518 مختلف  قسم کی زرعی مشینریز کے فروخت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے، جن کی کل مالیت  55.88 بلین یوآن ہے.نمائش سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں متعدد نئی ٹیکنالوجیز  کے فروغ اور اطلاق سے  اناج کی صنعتی چین  کے  معیار اور کارکردگی کو مسلسل بہتر بنایاجا رہا ہے   اور زیادہ  سے زیادہ   کاشتکاروں  کو معاونت فراہم کی جا رہی ہے ۔

یہ کانفرنس تین دن تک جاری رہی اور ملک بھر سے اناج کے بہت سے بڑے کاروباری اداروں، مالیاتی اداروں اور زرعی  خدمات کی تنظیموں نے نمائش میں حصہ لیا۔ نمائش میں 2600 سے زائد نمائش کنندگان نے شرکت کی۔

کانفرنس میں 8000 مربع میٹر پر محیط ایک نمائشی علاقہ بھی قائم کیا گیا جہاں غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے 388 کاؤنٹیوں اور 786 کاروباری اداروں کی مصنوعات کی آن سائٹ پروموشن کے لیے 18 مقامات پر براہ راست نشریات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سرگرمی میں مجموعی طور پر خرید و فروخت کے معاہدوں کی مالیت  4.08 بلین یوآن رہی۔