راجن پور میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ (سی پی یو) کے افتتاح کے ساتھ ہی بچوں کے تحفظ کے لیے اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ یونیسف، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی)، چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو (سی پی ڈبلیو بی) اور حکومت پنجاب کے تعاون سے ہونے والے اس منصوبے کا مقصد مشترکہ طور پر پنجاب کے بچوں کا تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کےلے اہم اقدامات پر کام کرنا ہے ۔
بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی کے منصوبے کے زیر اہتمام ، "کیس مینجمنٹ اور کیس ریفرل سسٹم قائم کرکے بچوں کے تحفظ کے لئے سروسز کو بہترین بنانا ہے۔چائلڈ پروٹیکشن یونٹ بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں، بدسلوکی، غفلت اور استحصال کے معاملات پر موثر ردعمل فراہم کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔
چائلڈ پروٹیکشن یونٹس (سی پی یو) جوچائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے فریم ورک کے تحت کام کرتا ہے، جس میں تعلیم، صحت، پولیس، عدلیہ اور ریسکیو 1122 سمیت اہم محکموں کی برانچیں موجود ہیں۔
اس حکمت عملی کے ذریعے یہ انٹر ایجنسی کوآرڈینیشن پروٹوکول کے ذریعے کوآرڈینیشن میکانزم کو فروغ دیتا ہے، جو بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں پر کی جانے والی کاروائیوں کو یقینی بنانے کے لئے مختلف محکموں کو آپس میں یکجا کرتا ہے ۔
یونیسیف سے تعلق رکھنے والیں زاہدہ منظورصاحبہ نے اپنے استقبالیہ خطاب میں بچوں کے تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئےتمام اداروں کا مشترکہ طور پر کام کرنے کی اہمیت کے بارے میں اظہارخیال کیا ۔
چائلڈ پروٹیکشن ویلفیئر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل آفتاب احمدصاحب نے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مل جل کر کام کرنے کے عزم پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے اختتام پر انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کی کنٹری ڈائریکٹر شبنم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے
تنظیم کی طرف سے کیے جانے والے ان کےقدامات اور انکے اس نیک مقصد کو سراہا اور اس سلسلے میں بچوں کے تحفظ کی کو ششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
اس حکمت عملی کو صوبائی سطح پر آئی آر سی، سی پی ڈبلیو بی اور سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کے درمیان دستخط شدہ معاہدے سے (ایم او یو) بہت اہمیت حاصل ہے ، جس سے ضلعی سطح پر تعاون کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
ان اہم اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے کی جانے والی کو ششیں خطے میں بچوں کے حقوق اور تحفظ کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کریں گیں۔جیسا کہ یہ سی پی یو اپنے آپریشنز کا آغاز کرے گا ، یہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ایک ایسا ماحول پیدا کرنے میں مدد کرے گا جہاں وہ بغیر کسی خوف کے پروان چڑھ سکتےہیں ۔
یونیسف، آئی آر سی، سی پی ڈبلیو بی اور حکومت پنجاب کے درمیان تعاون بچوں کے تحفظ کے موثر اقدامات کے لئے ایک شاندار مثال قائم کرتا ہے جو بلاشبہ خطے بھر میں بچوں اور خاندانوں کے لئے امید کی کرن کے طور پر کام کرے گا۔