چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 24 تاریخ کو کہا کہ 22 سے 24 اگست تک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 15 ویں برکس اجلاس میں صدر شی جن پھنگ اور برکس کے دیگر رہنماؤں نے سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ارجنٹائن، ایران اور ایتھوپیا کو برکس خاندان کا رکن بنا نے پر اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ چین ان ممالک کو برکس کا رکن بننے پر مبارکبادپیش کرتا ہے۔