Official Web

"شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی حوالے” کا دوسرا سیزن افریقہ کے 60 سے زائد میڈیا اداروں میں نشر کیا گیا

15 ویں برکس سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کی شرکت اور جنوبی افریقہ کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے انگریزی، فرانسیسی، عربی، ہوسا، کسواہیلی اور دیگر  زبانوں میں  تیار کردہ "شی جن پھنگ کے پسندیدہ تاریخی حوالے” کا دوسرا سیزن 20 اگست سے 40 افریقی ممالک کے 66 مین اسٹریم میڈیا میں بڑے پیمانے پر نشر کیا گیا جس پر پرجوش ردعمل سامنے آیا ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد  نے  ملک پر حکمرانی کرنے میں صدر شی جن پھنگ کی دانشمندی کو سراہا  اور کہا کہ اس پروگرام سے  نئے دور میں چین کی ترقی اور تبدیلیوں کو سمجھا جا سکے گا۔

 21 اگست کو جنوبی افریقہ کے تین بڑے اخبارات  نے پہلے صفحے پر نمایاں طور پر مضامین شائع کیے، جن میں "شی جنگ پھنگ  کے پسندیدہ تاریخی حوالے” کے دوسرے سیزن کے حوالے سے خبر شائع کی گئی ۔ 21 اگست کی شام 4 بجے تک ، "شی جنگ پھنگ  کے پسندیدہ تاریخی حوالے” کا دوسرا سیزن نائجیریا  اور  تنزانیہ کے  قومی ٹیلی ویژن ، کینیا پی ٹی وی ، برونڈی ریڈیو اور ٹیلی ویژن آر ٹی این بی ، برکینا فاسو فرسٹ ٹیلی ویژن (بی ایف 1)، سینیگالی میڈیا سینیوب سمیت 40 افریقی ممالک کے  66 مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا گیا ، اور جنوبی افریقہ کے شہر  جوہانسبرگ کے  منڈیلا اسکوائر کی بڑی اسکرین پر  بھی دکھا یا گیا ۔

 

جنوبی افریقہ کی وزیر برائے امور خواتین، امور نوجوان اور معذور افراد، ڈلامینی زوما نے  ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کے رہنما کی حیثیت سے، شی جن پنھگ نے عوام کے لئے اپنی بہترین کوشش کی ہے. وہ ایک مخلص اور قابل رسائی شخصیت ہیں  اور  بطور  جنوبی افریقی وزیر انہیں  چین جنوبی افریقہ تعلقات کی مستقبل کی ترقی کے لئے بہت سی توقعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ  چین کے ترقیاتی تجربے، خاص طور پر چین کے غربت کے خاتمے کے تجربے سے سیکھ سکتا ہے. "