Official Web

سائفر کیس میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر بھی گرفتار

اسلام آباد:  پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بعد اسد عمر کو بھی کیس سائفر کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مؤکل اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ایف آئی اے نے رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا تھا، شاہ محمود قریشی کو بھی سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔