
16 اگست سے شروع ہونے والی ساتویں چین جنوبی ایشیا ایکسپو چین کے صوبہ یوننان کے شہر کھون منگ میں جاری ہے جس کا اختتام 20 اگست کو ہو گا ۔نمائش میں 85 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ 30،000 سے زائد نمائش کنندگان آن لائن اور آف لائن شریک ہیں جو جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیائی ممالک اور آر سی ای پی کے رکن ممالک کا احاطہ کر رہے ہیں ۔