Official Web

چین اور افریقہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے فروغ میں مثال قائم کریں گے: وزارت خارجہ

وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ افریقی ممالک کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینا چین کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم سنگ بنیاد اور چین کے لئے ایک طویل مدتی اور مضبوط تزویراتی انتخاب ہے۔  انہوں نے کہا کہ برکس سربراہ اجلاس کے دوران صدر شی جن پھنگ اور جنوبی افریقہ کے صدر رامفوسا مشترکہ طور پر چین افریقہ رہنماؤں کے ڈائیلاگ کی صدارت کریں گے جس میں چین-افریقہ تعاون فورم کے افریقی شریک چیئرمین، افریقی یونین کے موجودہ چیئرمین اور افریقی ذیلی علاقائی تنظیموں کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ ترجمان نے کہا کہ چین اور افریقہ چینی اور افریقی عوام کے   بہتر مستقبل کے لئے "چین-افریقہ دوستی اور تعاون کے جذبے” اور ٹھوس تعاون کی کامیابیوں کو  نہ صرف وراثت میں حاصل کریں گے  بلکہ اسے اور آگے بڑھائیں گے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے ایک مثال قائم کریں گے۔

%d bloggers like this: