Official Web

3 ایم پی او نظر بندی کیخلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

لاہور:  لاہور ہائی کورٹ نے 3 ایم پی او نظر بندی کے خلاف پیشگی عدالتی اجازت کی پابندی کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈپٹی کمشنر کی اپیل پر سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کیا۔

سنگل بینچ کے اس فیصلے کی معطلی سے نظر بند 57 پی ٹی آئی کارکنان کی رہائی بھی لٹک گئی، ڈپٹی کمشنر کا کسی بھی شخصیت اور کارکن کو کسی بھی وقت بغیر اجازت نظر ‏بند کرنے کا اختیار بحال ہوگیا۔

دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہا کہ بغیر وجہ بتائے نظر بندی کا آئین اور قانون اختیار دیتا ہے جسے ختم یا معطل نہیں کیا جا سکتا، نظر بندی کا ڈپٹی کمشنر کا صوابدیدی اختیار ختم ہو تو اس کی افادیت اور اہمیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی اقدام مشروط کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

بعدازاں ڈویژن بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔