Official Web

تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں ، شاہ محمود قریشی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں۔

شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو مایوسی اور معاشی بحران سے نکالنے کا واحد راستہ نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ موجود ہے۔ تمام اداروں سے درخواست ہے ملک کا سوچیں۔

رہنما پی ٹی آٗئی کا مزید کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے جو فیصلہ آیا اس پر بہت تحفظات ہیں۔ اس فیصلے کے معطل ہونے کے امکان موجود ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں فیصلے کے خلاف اپیل میں انصاف ملے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے تمام سیاسی معاملات پر نظر رکھنی ہے اور سب نے مل کر فیصلہ کرنا ہے۔ مردم شماری کے رزلٹ جو مئی میں آ چکے تھے تو تمام کام کیوں نہیں کیا۔ کیا یہ سب الیکشن کو ملتوی کرنے کی حکمت عملی تو نہیں ہے۔اسمبلیاں 9 تاریخ کو تحلیل ہو رہی ہیں۔