مشرقی چین میں زلزلے سے متعدد عمارتیں گر گئیں اور مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق مشرقی چین میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ چین کے شہر ڈیزہو کےجنوب میں 10 کلو میٹر گہرائی میں آیا تاہم زلزلے کے جھٹکے بیجنگ اورشنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہوگئے۔