کراچی: کراچی اور شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ہلاک ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سٹریٹ کرائم، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث تھے۔
ادھر شیخوپورہ میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو انجام کو پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کو ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے کہ ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ڈاکو مارے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی اور قتل سمیت 50 سے زائد مقدمات میں گرفتار تھے۔