Official Web

چین کی امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں پر پابندی کی سخت مخالفت

نہوا نیوز ایجنشی کے مطابق حالیہ دنوں امریکہ نے دو چینی  کمپبیوں اور ان کے  کچھ ذیلی اداروں کو نام نہاد "ویغور  جبری مشقت کی روک تھام” کے ایکٹ کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس کے جواب  میں چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے دو تاریخ کو  کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام  بےبنیاد ہے اور اس میں کوئی صداقت  نہیں  ہے۔ یہ امریکہ کی جانب سے اقتصادی جبر کا ایک عام رویہ ہے اور چین اس کی  شدید مذمت اور سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  سنکیانگ میں کسی نام نہاد "جبری مشقت” کا وجود نہیں ہے۔ امریکہ نے یکطرفہ غنڈہ گردی  کرنے اور سنکیانگ کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے "انسانی حقوق” کے  نام پر چینی کمپنیوں پر من مانے طریقے سے بے بنیاد جھٹے الزامات لگا کر ان پر  پابندیاں عائد کیں۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی غلط حرکتیں فوری طور پر  بند کرے۔ چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے ضروری  اقدامات اختیار کرے گا۔

%d bloggers like this: