Official Web

ایشز سیریز انگلینڈ اور آسٹریلیا کو مہنگی پڑگئی، پوائنٹس سے محرومی کیساتھ جرمانہ بھی عائد

انگلینڈ اور آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں لاپرواہی مہنگی پڑ گئی۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے، سیریز کے دوران سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس کاٹے گئے۔

آئی سی سی کے نئے رولز کے مطابق ایک اوور پر میچ کا 5 فیصداور چیمپئن شپ کا ایک ایک پوائنٹ کاٹا گیا۔

سیریز میں انگلینڈ کے مجموعی طور پر 19 پوائنٹس کاٹے گئے۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں میچ جیتنے پر12 اور ڈرا پر 4 پوائنٹس ملتے ہیں۔

انگلش ٹیم:

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 اور دوسرے ٹیسٹ میں مقررہ وقت سے 9 اوورز کم کروائے، انگلش ٹیم نے چوتھے ٹیسٹ میں 3 اور آخری میچ میں 5 اوورز کم کروائے۔

انگلینڈ کو سلو اوور ریٹ پرپہلے ٹیسٹ میں میچ فیس کا 10 دوسرے میچ میں 45 فیصد جرمانہ کیا گیا،  چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم کو میچ فیس کا 15 اور پانچویں میں 25 فیصد جرمانہ کیا گیا۔

ٹیم آسٹریلیا:

سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں سلواوو ریٹ پر آسٹریلیا کے 10 پوائنٹس کا ٹے گئے، جب کہ اسی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا، آسٹریلوی ٹیم نے اس ٹیسٹ میں 10 اوورز کم کروائے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز 2-2 سے ڈرا ہوگئی تھی۔