
لاہور: ماہ جولائی کے دوران معمول سے 60 فیصد زیادہ بارشیں برس گئیں، رواں ماہ کے دوران بھی بارشوں کا غیرمعمولی سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کردیا گیا، دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں بھی اضافہ ممکن ہے۔
معمول سے زیادہ بارشیں برسنے کے باعث ملک بھر میں جانی اور مالی نقصانات کا تناسب بھی گزشتہ سال کی نسبت کافی زیادہ رہا۔
اب جبکہ اگست کے دوران بھی تیز بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے تو مزید نقصانات کے خدشات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا، یہ صورتحال دریاؤں میں پانی کے بہاؤ پر بھی اثر انداز ہوگی۔
موسم کے حوالے سے یہ عنصر بہرحال ہمیشہ موجود رہتا ہے کہ اِس کی ہلکی سی کروٹ بھی تمام پیش گوئیوں کو یکسر تبدیل کر سکتی ہے۔